پین کو31 مارچ 2023 تک آدھار سے جوڑنا لازمی

نئی دہلی، دسمبر۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آج ان تمام پین کارڈ ہولڈروں سے جو چھوٹ کے زمرے میں نہیں آتے ہیں ان سے 31 مارچ 2023 تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد پین کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔محکمہ نے یہاں کہا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق، تمام پین کارڈہولڈرز کے لیے جو مستثنیٰ زمرے میں نہیں آتے ہیں، 31 مارچ 2023 سے پہلے اپنے پین کارڈکو آدھار سے جوڑنا لازمی ہے۔ وہ پین کارڈجو آدھار سے منسلک نہیں ہیں وہ یکم اپریل 2023 سے غیر فعال ہو جائیں گے۔محکمہ نے کہا کہ جو ضروری ہے وہ ضروری ہے۔ دیر نہ کریں، آج ہی لنک کریں۔

Related Articles