سعودی،برطانوی وزراء خزانہ کاسرمایہ کاری کے مواقع پرتبادلہ خیال،سمجھوتوں پردست خط

لندن/ریاض،دسمبر ۔ سعودی وزیرخزانہ محمدالجدعان اور ان کے برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دست خط کیے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ محمدالجدعان اسی ہفتے برطانیہ کے سرکاری دورے پر تھے اور انھوں نے 20 دسمبر کو جیریمی ہنٹ سے ملاقات کی تھی۔اس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم عالمی اقتصادی اموراورسعودی عرب کی معیشت کے امیدافزاپہلو پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فریقین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت طے پائی ہے۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مالی ترقی اورسرکاری مالیاتی خدمات کے شعبوں میں مواقع کو اجاگر کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اوردوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے۔محمدالجدعان نے اپنے سرکاری ٹویٹراکاؤنٹ پر کہا کہ انھوں نے برطانوی وزیربرائے سرمایہ کاری لارڈ جانسن سے بھی ملاقات کی۔ان سے اقتصادی اور مالی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اورمملکت میں سرمایہ کاری کیفروغ کے مواقع پربات چیت کی۔سعودی وزیرخزانہ نے برطانیہ کے متعدد سرمایہ کاروں اور سی ای اوزکے ساتھ بیٹھک میں مملکت کی معیشت اور ویڑن 2030 کے تحت اصلاحات پرتبادلہ خیال کیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وزیرنیبتایا کہ سعودی برطانیہ مشترکہ بزنس کونسل کے زیراہتمام ہونے والے اجلاس میں میں نے متعدد سرمایہ کاروں اور سی ای اوز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ان میں سعودی عرب کے امید افزا معاشی امکانات اورسعودی ویڑن 2030 کے تحت معاشی اور مالیاتی اصلاحات کے لیے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔محمدالجدعان نے لندن کے میئرنکولس لیونز کے ساتھ بھی سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی ہے اور ان سے گفتگو میں مملکت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مواقع پرروشنی ڈالی۔ دونوں نے نج کاری پروگرام اوراس میں سعودی عرب کی شراکت داری کے مواقع پربھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles