بین اسٹوکس نے تاریخی فتح نئے سال کا تحفہ قرار دے دی

کراچی ،دسمبر۔تاریخی ٹیسٹ سیریز کیفاتح انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کامیابی نئے سال کا تحفہ اور جشن ہے، کھلاڑیوں کو جو کردار دیا گیا تھا انہوں نے اس کے مطابق کھیلا ،کراچی کی وکٹ سلو تھی دونوں ٹیموں کے لئے یکساں مواقع تھے، ہم نے اپنے انداز کو بدل کر کھیلا، ہم جس جارحیت سے ٹیسٹ کر کٹ کھیل رہے ہیں اس سے ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کو کوئی خطرہ نہیں، دل چسپی پیدا ہورہی ہے، پاکستان کے بیٹسمین دباؤ میں رہے، بروکس نے پوری سیریز میں شان دار پرفارمنس دی، دورہ اچھا رہا، کوئی پرابلم نہیں ہوئی، ہم اپنا شیف لے کر آئے تھے، انگلینڈ میں ہر فارمیٹ کے نئے اور اچھے کھلاڑی موجود ہیں، دورہ یاد گار رہے گا۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ساتھیوں سے کہا تھا ٹیسٹ کرکٹ میں صرف چوکے چھکے ہی نہیں بلکہ تفریح بھی ضرروی ہے۔ معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے۔ اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے، یہاں سیکھنے کو ملا، جو حکمت عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا، کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہار کر بولنگ کرنا چیلنج تھا۔ برصغیر میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا۔کم عمر کھلاڑی ریحان احمد کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ریحان ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھا، اس نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیل کرنے کے پروسس میں ہیں۔

 

Related Articles