دوسرے ٹیسٹ سے باہر رہ سکتے ہیں راہل

ڈھاکہ، دسمبر۔ہندوستان کے نگران کپتان لوکیش راہل ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بدھ کو میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل کی چوٹ سنگین نہیں ہے، حالانکہ ان کے کھیلنے کے شبہ ہے۔راٹھور نے کہا ’’چوٹ سنجیدہ نہیں لگ رہی۔ وہ ٹھیک لگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر چوٹ کو دیکھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے‘‘۔واضح ر ہے کہ روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کے باعث بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد راہل کو کپتانی سونپی گئی تھی۔ اگر راہل جمعرات سے شروع ہونے والے میچ میں حصہ نہیں لیتے ہیں تو نائب کپتان چیتشور پجارا ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔راہل کی غیر موجودگی میں اوپنر ابھیمنیو ایشورن بھی ہندوستان کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

Related Articles