تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں سڑک حادثہ۔10افراد زخمی

حیدرآباد، دسمبر۔تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے مادھوری ریڈی پلی، راجہ نگر میں حیدرآباد۔بنگالوروشاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب 7گاڑیوں کا ایک دوسرے سے تصادم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور جس نے مرمت کئے جانے والے پُل پر انتباہی بورڈ کو نہیں دیکھا،اچانک بریک لگادیا جس کے سبب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ساتھ ساتھ وین اوردیگرجملہ سات گاڑیاں بھی اس وین سے متصادم ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق دس افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ تیزرفتاری حادثہ کا سبب ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Related Articles