بہار میں شراب کی وجہ سےہورہے حادثات کے لئے نتیش ذمہ دار:دیاشنکر

بلیا:دسمبر۔ اترپردیش کے مملکتی وزیر برائے ٹرانسپورٹ دیا شنکر سنگھ نے پڑوسی ریاست بہار میں زہریلی شراب سے ہورہی اموات کے لئے وہاں کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ضلع کے ٹاؤن ڈگری کالج چوراہے پر ہفتہ کو ایک پرائیویٹ پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے اقتدار کی لالچ میں بہار کوجنگل راج کی طرف دھکیل دیا ہے۔کبھی نتیش بہار کو جنگل راج سے بچانے کے لئے جن کے خلاف لڑائی لڑتے تھے۔ آ ج اقتدار کی لالچ میں انہیں کی گود میں جاکر بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کے اقتدار کی لالچ کی وجہ سے بہار میں شراب کی اسمگلنگ ہورہی ہے اور لوگوں کی اموات ہورہی ہیں لہذا اترپردیش میں زہریلیشراب سے ہونے والی اموات کو ذمہ دار نتیش خود ہیں۔ اترپردیش سے بہار میں شراب اسمگلنگ کے سوال پر بہار پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ نتیش کی پولیس کیاکررہی ہے۔اگر ایسا ہے تو اسمگلروں کو گرفتار کر کے اسمگلنگ سے روکا جائے۔پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ذریعہ ہندوستان کے وزیر اعلی نریندر مودی پر کئےگئے ناشائستہ تبصرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مقبولیت سے عالمی سطح پر ہندوستان مخالف طاقتیں گھبرا گئی ہیں۔ جو لوگ آئے دن سرحدوں پر حرکتیں کیا کرتے تھے وہ اس طرح کی زبان کا استعمال کررہے ہیں۔ آج اگر وہ سرحد پر کچھ بھی کرتے ہیں تو ہندوستانی فوج ان کی سرحدوں میں گھس کر دہشت گردانہ ٹھکاوں کو تباہ کرنے کا کام کرتی ہے۔اس لئے یہ لوگ حواس باختہ ہیں اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

Related Articles