سعودی عرب میں کوئلے پر پکوان ایونٹ نے کیسے کی توجہ حاصل

ریاض،دسمبر۔سردیوں کی خوبصورت راتوں میں سعودیوں نے ’’ کوئلے پر پکوان‘‘ ایونٹ منایا۔ کھانوں کے فنون کی اتھارٹی نے وزارت کھیل کے تعاون سے’’درعیہ سیزن 2022 ‘‘ میں اس تقریب 8 سے لیکر 17 دسمبرتک انعقاد کیا تھا۔ ایونٹ نے سعودیوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور سعودی شہریوں کو اپنی ثفاقت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کردیا۔ اس ایونٹ میں لوگ گھروں میں آگ کے گرد گرل کردہ کھانوں کے ساتھ شاعری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ موسیقی اور شاعری سے لبریز روایتی ماحول میں جمع ہوکر گرم جوشی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔اس ایونٹ میں مشہور کھانے، لائیو کوکنگ شوز، سعودی قہوہ کی روایات اور لائیو میوزک سے لطف اٹھایا گیا۔ تقریب میں شرکا کو سردیوں میں روایتی سعودی پکوانوں کے ساتھ مخصوص صحرائی ماحول کا تجربہ کرنے کا موقع بھی ملا۔اس تہوار میں سعودی کھانوں اور سعودی روایات کو ملا کر پیش کیا جاتا ہے۔ مقامی مصنوعات اور پکوان کا تنوع اجاگر کیا گیا۔ چار شعبوں میں جامع ثقافتی اور وراثتی تجربہ موجود ہے۔ براہ راست کھانا پکانے کے سٹیشن ہیں موسیقی کی محافل ہیں، قہوہ کی مختلف اقسام موجود ہیں، کھانا بھوننے اور تیار کرنے کے مختلف مراحل ہیں۔کْلنری آرٹس اتھارٹی کا مقصد اس ایونٹ کے ذریعے سعودی کھانوں کی فراوانی، گہرائی اور تنوع کو اجاگر کرنا ہے جس میں ایک مخصوص ثقافتی تجربہ کا لطف بھی موجود ہے۔ اس ایونٹ میں سعودی پکوانوں کو مقامی کے ساتھ عالمی سطح پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

Related Articles