چینی فوجیوں کو واپس جانے پر مجبور کیا: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی، دسمبر ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ علاقہ میں ہندوستانی فوجیوں نے ہمت اوربہادری کے ساتھ چینی فوجیوں کے تجاوزات کو روکا ہے اور انہیں اپنی پوسٹ پر واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ایک بیان میں، مسٹر سنگھ نے کہا کہ 11 دسمبر کو چینی فوجیوں نے اروناچل پردیش کے علاقے یانگتسے میں ہندوستانی علاقے پر تجاوزات کی کوشش کی۔ اس تجاوزات کو ہندوستانی فوجیوں نے عزم، تیاری، ہمت اور بہادری سے روکا۔ اس دووران دونوں طرف سے ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن فریقین کی جانب سے کسی بھی فوجی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو واپس اپنی پوسٹ پر جانے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج ہندوستان کے جغرافیائی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 11 دسمبر کو دونوں ممالک کے فوجی افسران کی فلیگ میٹنگ طے شدہ نظام کے تحت ہوئی۔ اس میٹنگ میں ہندوستانی فریق نے چینی فریق کو ایسی کارروائی کرنے سے سختی سے منع کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر سفارتی سطح پر بات چیت بھی ہوئی۔مسٹرسنگھ نے کہا کہ فوج کسی بھی قسم کے بحران کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

Related Articles