عوامی فلاح وبہبود کی بات کرنے کے لئے حکومت ہمیشہ تیار:بھوپیندر یادو

نئی دہلی،دسمبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادونے اپوزیشن پر پارلیمنٹ کی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت بات کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔مسٹر یادو نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ حکومت کی فلاحی پالیسیوں کا اثرزمین تک پہنچ رہی ہے۔ حکومت کی فلاحی پالیسیاں عوام کا دل جیت رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی فلاحی پالیسیوں کی وجہ سے ہی گجرات میں 27سال کی حکومت کے بعد بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زور دار واپسی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کسان سمان پالیسی اور اسکالرشپ اسکیمیں سماج کے نچلے طبقے تک پہنچی ہیں۔ جن دھن جیسی اسکیموں کے ذریعے عام لوگوں کو معیشت سے جوڑا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس نے جن دھن یوجنااور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ میں ریاستوں کو زیادہ اختیارات دینے کی مخالفت کی تھی۔ انھوں کہا کہ قائد حزب اختلاف کے لیڈر پارلیمنٹ کی کاروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔مسٹر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی بہبودکی اسکیموں کو بھر پورطریقے سے نافذ کیاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس چل رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں بحث کا مطلب عوام کی فلاح و بہبود کی بحث ہے۔ حکومت اس کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ پارلیمنٹ میں فلاحی امور پر بحث کرنے سے ہی جمہوریت کا تصور مضبوط ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے حکومت میں سب سے زیادہ فلاحی کام ہوئے ہیں۔

Related Articles