اکھلیش نے بابا صاحب کو خراج عقید پیش کیا

لکھنؤ:دسمبر۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا آئین ساز ،سماجی انصاف کے سب سے بڑے علمبردار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کی برسی پر منائے جانے والے پرینوارن دیوس پر انہیں جذباتی خراج عقیدت۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے بتائے گئے راستے پر چل کر ہی ملک ترقی کے راستے پر لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ بابا صاحب کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

Related Articles