راہل کی بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی

اگرمالوا، دسمبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تیرہویں دن مدھیہ پردیش میں اگرمالوا ضلع سے راجستھان کے چنوالی میں داخل ہوگی۔ریاستی کانگریس کے مطابق، مسٹر گاندھی شام کو راجستھان میں داخل ہوں گے اور داخلے کے ساتھ ’’جھنڈا سونپنے‘‘ کا عمل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ہزاروں کارکنان موجود رہیں گے۔اس سے قبل مسٹر گاندھی کی پیدل یاترا آج صبح اگرمالوا ضلع کے لالہ کھیڑی کے قریب اناپورنا ڈھابہ سے شروع ہوئی اور صبح تقریباً دس بجے سویتکلا پہنچی۔ صبح کے لیے سفر کا قیام یہیں پر ہوگا۔ اس جگہ سے، پیدل یاترا دوبارہ 3.30 بجے شروع ہوگی اور تقریبا 6.30 بجے ڈونگرگاؤں میں پیپلیشور بالاجی مندر کے قریب پہنچے گی۔ اس کے بعد یاترا کانگریس کی حکومت والی ریاست راجستھان میں داخل ہوگی۔سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تقریباً تین ماہ قبل کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ یہ یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع میں مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی ان تیرہ دنوں میں برہان پور، کھنڈوا، کھرگون، اندور، اجین سے ہوتے ہوئے اگرمالوا ضلع پہنچے۔مسٹر گاندھی کی یاترا جموں و کشمیر پہنچ کر ختم ہو جائے گا۔ وہ اب تک دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ، جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری، کنال چودھری، وویک تنکھا، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ، جے وردھن سنگھ، سچن یادو اور درجنوں سینئر لیڈران ، عہدیداران اور ہزاروں کارکنان ریاست میں یاترا کے ساتھ رہے۔

Related Articles