تمل ناڈو کے طلباء نے بحری جہازوں کا دورہ کیا

چنئی، دسمبر۔تمل ناڈو کے چنئی علاقے کے چار اسکولوں کے تقریباً 540 طلباء نے 29 اور 30 ​​نومبر کو ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔سرکاری معلومات کے مطابق اس دورے کا اہتمام تمل ناڈو اور یونین ٹیریٹری آف پڈوچیری نیول ایریا نے بحریہ کے دن کی تقریبات کے موقع پر کیا تھا۔ اس موقع پر طلباء کو جہاز کا دورہ کرانے کا مقصد انہیں ہندوستانی بحریہ کے بارے میں بنیادی سمجھ فراہم کرنا اور انہیں ملک کی سلامتی کے لیے گہرے سمندر میں کام کرنے کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اور مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینا تھا ۔ اس دوران طلباء کو جہازوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس کے بعد نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن ہوئے۔

Related Articles