راجستھان میں نڈا نے بی جے پی کی ‘جن آکروش یاترا کا آغاز کیا

جے پور، دسمبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج یہاں ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی کی ‘جن آکروش یاترا’ شروع کی۔مسٹر جے پی نڈا نے جن آکروش یاترا کے 51 رتھ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جن سے دو سو اسمبلی حلقوں میں دو سو رتھ کے ذریعے 75 ہزار کیلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔اس یاترا کے تحت دو سو رتھ دو سو اسمبلی حلقوں میں جائیں گے۔ جن آکروش یاترا ، سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ، دسمبر کو جے پور سے پوری ریاست میں رتھ بھیجے جائیں گے، 2 دسمبر کو اضلاع میں بھیجے جائیں گے، 3 اور 4 دسمبر کو اسمبلی حلقوں میں ان رتھوں کے ساتھ یاترا شروع ہوگی۔ 4 سے 14 دسمبر تک یہ رتھ گاؤں گاؤں، گلی گلی اور 200 اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جائیں گے، اس دوران تقریباً 20 ہزار چوپال ہوں گے، نکڑ میٹنگیں ہوں گی، دو کروڑ لوگ تک پہنچنے کا ہدف ہے۔بی جے پی کے ریاستی انچارج ارون سنگھ کے مطابق تمام اسمبلی حلقوں میں انچارج اور معاون انچارج تعینات کیے گئے ہیں، جو منڈل اور بوتھ کی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ طے کریں گے۔ اس کے ذریعے پانچ لاکھ کارکنوں کی شرکت ہونے والی ہے۔ جن آکروش یاترا کے ذریعے پورے راجستھان میں 20,000 چوپال میٹنگز اور 20,000 نکڑ جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles