اماراتی بورڈ سے معاہدہ، افغان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم میچز یو اے ای میں کھیلے گی

کابل،نومبر۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا اماراتی کرکٹ بورڈ سے طویل معاہدہ طے پا گیا۔دونوں بورڈز کے درمیان پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔معاہدے میں افغانستان ٹیم ہر سال یو اے ای کے خلاف بھی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی اور افغانستان کرکٹ بورڈ، یو اے میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق ایمریٹس بورڈ ویزا، لاجسٹک اور دفتری امور میں معاونت فراہم کرے گا۔

Related Articles