اتراکھنڈ کی ترقی سے متعلق اے ٹی آئی اور آئی آئی ایم اداروں کے درمیان معاہدہ

ہلدوانی/نینی تال ،نومبر۔نینی تال ڈاکٹر آر ایس ٹولیا اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (اے ٹی آئی) اور کاشی پور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) نمایاں تعاون کریں گے اور مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ دونوں اعلیٰ اداروں نے اتوار کو اس کے لیے مفاہمت نامہ (ایم او یو ) پر دستخط کیے۔دونوں اداروں کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ریاست کی ترقی میں اپنے اداروں کی مہارت کو مشترک کرنے اور باہمی تال میل بڑھائیں گے۔ اے ٹی آئی کے ڈائریکٹر جنرل بی پی پانڈے اور آئی آئی ایم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر کلبھوشن بلونی نے اتوار کو ایک مشترکہ میٹنگ میں مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔میٹنگ میں دونوں اداروں کے سربراہان کی جانب سے فیکلٹی ایکسچینج کے ساتھ ہی صلاحیت سازی پر فروغ دیا جارہا ہے اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں تنظیموں نے وسائل کو بھی مشترک کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

Related Articles