ہماچل کے بلاسپور میں بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی
شملہ، نومبر۔ ہماچل پردیش کے بلاس پور کے مضافات میں جمعہ کے روز ایک ٹورسٹ بس کے الٹ جانے سے کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ آج صبح 2 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس منالی سے چنڈی گڑھ کی طرف جارہی تھی۔ بلاس پور کے ڈپٹی کمشنر پنکج رائے نے کہا کہ کل زخمیوں میں سے تین کو پی جی آئی چنڈی گڑھ منتقل کیا گیا ہے اور کچھ مسافر بلاس پور میں زیر علاج ہیں، جب کہ کچھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ موڑ پر بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس الٹ گئی۔ بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔