کرن جوہر تبسم بننا چاہتے تھے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اداکارہ و میزبان ٹوئنکل کھنہ کے شو میں حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان تبسم کی موت پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کئے۔کرن جوہر نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا مشہور زمانہ شو ’کافی ود کرن‘ جس کے اب تک 7 سیزن آچکے ہیں، اس کے پیچھے بھارت کے پہلے ٹی وی ٹاک شو ’پھول کھلے ہیں گلشن گلشن‘ کا اہم کردار ہے، کیوں کہ ان کے شو کا خیال اسی سے متاثر ہے اور اسی کی طرز پر شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے تبسم کے حوالے سے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ بچپن سے تبسم کی طرح تیار ہونا، بننا سنورنا چاہتے تھے‘۔ایک بار اپنے والد کے ساتھ دلیپ کمار کے گھر کسی دعوت میں گئے، وہاں تبسم بھی موجود تھیں، انہوں نے تبسم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تو والد نے دریافت کیا کہ ’ان سے مل کر کیا کہو گے؟‘۔جس پر کرن جوہر نے جواب دیا کہ ’ میں بڑے ہو کر تبسم کی طرح بننا چاہوں گا‘۔کرن جوہر نے ٹوئنکل کھنہ سے دوران انٹرویو جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’اور آج میں تبسم بن گیا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ سے چیٹ شو کرنا چاہتا تھا‘۔انہوں نے مزید ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں نے یش جوہر سے اپنے چیٹ شو پر تبادلہ خیال کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’تو تبسم بننا چاہتا ہے؟‘۔واضح رہے کہ بھارت کے پہلے ٹی وی ٹاک شو ’پھول کھلے ہیں گلشن گلشن‘ کی میزبان تبسم 78 برس کی عمر میں جمعے کو انتقال کرگئیں تھیں۔ ان کی موت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے گہرا صدمہ ہے۔

Related Articles