ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، نومبر۔ الیکشن کمیشن میں نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنر ارون گوئل نے پیر کو چارج سنبھال لیا۔صدر دروپدی مرمو نے ہندوستانی انتظامی سروس کے سابق افسرمسٹرگوئل کوہفتہ کے روز الیکشن کمشنر مقرر کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے پیر کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں سال 1985 بیچ کے پنجاب کیڈر کے افسر مسٹرگوئل چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ مسٹرسشیل چندر مئی میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی جگہ راجیو کمار نئے چیف الیکشن کمشنرمقررہوئے تھے۔

Related Articles