سپریم کورٹ نے ٹی آرایس ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ پربرسرخدمت جج کی نگرانی کو ختم کردیا

حیدرآباد نومبر۔سپریم کورٹ نے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ کی جانچ پربرسرخدمت جج کی نگرانی کو ختم کردیا۔اس معاملہ کے داخل کردہ درخواست کی عدالت عظمی نے سماعت کی۔اس اس معاملہ پر برسرخدمت جج کی نگرانی اورایس آئی ٹی کی جانچ کو ختم کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی گئی تھی۔بنچ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے اس خصوص میں دیئے گئے احکام کو کالعدم قراردیا۔عدالت نے تاہم واضح کیا کہ خصوصی جانچ ٹیم کی جانچ جاری رہنی چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ آزادانہ طورپر برقراررہے۔سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی پر سے پابندیوں کو ہٹادیا ہے۔جسٹس گوائی اور جسٹس وکرم ناتھ نے ہدایت دی کہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی واحد بنچ اس کے پاس زیرالتوا درخواستوں کی اندرون چار ہفتے سماعت کرے۔

Related Articles