ڈریگ فلکراورگول کیپرز کو خصوصی کوچنگ کی ضرورت ہے: دلیپ ترکی

نئی دہلی، نومبر۔ ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ترکی نے ملک بھر کی ہاکی اکیڈمیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جدید ہاکی کے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر ڈریگ فلکرز اور گول کیپرز کو خصوصی کوچنگ فراہم کریں۔ ہاکی انڈیا نے پیر کو یہ جانکاری دی۔دلیپ ترکی نے ہاکی انڈیا کی ممبر اکائیوں کو بھیجے گئے ایک حالیہ پیغام میں ان دو شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا، ڈریگ فلکنگ تکنیک جدید ہاکی کے سب سے دلچسپ پہلوؤں میں سے ایک بن گئی ہے۔ ایک کامیاب پنالٹی کارنر کی خوشی، جو گیند کو ڈفینڈروں کی دیوار کےپار گولی کی رفتار سے بھیجی جاتی ہے، ہمیشہ کھیل کے سب سے دلچسپ لمحات میں سے ایک تصورکی جاتی ہے۔ اسی طرح، ایک اچھی تربیت یافتہ اور چوکس گول کیپر رکھنے کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی حالیہ کامیابی کا سہرا پی آر سریجیش اور سویتا پونیا کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے کردار کو نبھایا۔ جونیئر سطح پر ڈریگ فلکر اور گول کیپر کو اب بھی اپنی کھیل کی مہارت میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ لہذا، اکیڈمیوں میں اس طرف خصوصی کوچنگ کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ ہاکی انڈیا نے مطلع کیا کہ ممبر اکائیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہاکی اکیڈمیوں اور اسپورٹس ہاسٹلز میں ڈریگ فلکر اور گول کیپرز کے لیے خصوصی کوچنگ شروع کریں۔ اس کے لیے مقرر کردہ کوچز انٹر زونل ٹورنامنٹ کے دوران منتخب ہونے والی زونل ٹیموں کو تربیت دیں گے۔

Related Articles