اکشے کمار نے فلموں میں اپنا معاوضہ 40 فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

ممبئی،نومبر۔ بالی ووڈ کے سْپر اسٹار اکشے کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلموں میں اپنے معاوضے کو 30 سے 40 فیصد تک کم کرنا چاہتے ہیں۔اکشے کمار کا ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کو زوال سے بچانے کیلئے اپنی جانب سے کی جانے والی کوشش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سنیما میں عوام میں کو واپس لانے کے لیے فلم بنانے پر پیسے کم لگانا ہوں گے، جس میں فلم کے اداکاروں کا معاوضہ بھی شامل ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’فلم انڈسٹری کو چلانے والے سسٹم کو ختم کرکے نیا سسٹم لانا چاہیے تاکہ عوام سنیما گھروں میں واپس آئیں۔‘ایکشن ہیرو کا کہنا تھا کہ ’میریخیال سے جو بھی ہورہا ہے، چیزیں اب تبدیل ہوگئی ہیں، لوگ اب کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، میرے خیال سے ہمیں بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ ناظرین کیا چاہتے ہیں‘۔اکشے کمار نے فلموں میں معاوضہ کم لینے کے حوالیاعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنا معاوضہ 30 سے 40 فیصد کم کر رہا ہوں، سنیما گھروں کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ معاشی مشکلات کا وقت ہے، لوگوں کے پاس پیسے کم ہیں، آپ اتنے زیادہ پیسے خرچ نہیں کر سکتے‘۔اکشے نے واضح کیا کہ ’یہ عوام کی غلطی نہیں ہے کہ وہ سنیما نہیں آرہے بلکہ یہ ہماری غلطی ہے۔ ہمیں انہیں معیاری مواد دینا چاہیے جو وہ چاہتے ہیں۔ میں بالکل نئے طریقے سے کام کرنا چاہتا ہوں، کورونا کی وبا کے دوران سب کچھ تبدیل ہوگیا ہے‘۔خیال رہے کہ ان دنوں بالی ووڈ زوال کی جانب ڈھلتا جارہا ہے ناقص کہانیوں اور بائیکاٹ مہم کے ساتھ ساتھ شائقین کی اْمیدوں پر پورا نہ اْترنے کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری اور اس سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ اکشے کمار کی رواں سال ریلیز ہونے والی تمام فلمیں بھی باکس آفس پر فلاپ رہی ہیں۔

 

Related Articles