جے رام نے سراج اور انوراگ ٹھاکر نے بھورنج میں ووٹ ڈالے

شملہ، نومبر۔ ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے خاندان کے ساتھ سراج اسمبلی حلقہ اور مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر، ان کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل نے خاندان کے ساتھ سمیر پور اسمبلی حلقہ کے بھورنج بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ریاست میں 9 بجے تک 4.54 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہلیہ سادھنا ٹھاکر اور دو بیٹیوں چندریکا اور پرینکا کے ساتھ سراج کے بگلا مکھی مندر میں ماتھا ٹیکا اورپھر مہارگ پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار ریاست میں رواج بدلے گا۔ بی جے پی کی ہی حکومت بنے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ وہیں جے پی نڈا، ان کی اہلیہ ملیکا نڈا اور بیٹے کے ہریش نڈا نے ووٹ ڈالنے سے پہلے بلاس پور ضلع کے جھنڈوتا کے مقامی مندر میں ماتھا ٹیکا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹرنڈا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ترقیاتی اور عوامی بہبود کے کاموں کی بنیاد پر دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ ملیکا نڈا نے اس موقع پر کہا کہ ووٹر اپنی صوابدید کے ساتھ ووٹ دیں گے اور لوگ یقینی طور پر ریاست اور ملک میں ہوئی ترقی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کورونا کے دور میں کی گئی خدمات کو ذہن میں رکھیں گے۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر، ان کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل نے اپنے خاندان کے ساتھ سمیر پور اسمبلی حلقہ کے بھورنج پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ پرانی پنشن کو بحال کرنے کے کانگریس کے وعدے کے بارے میں، مسٹرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پنشن بندکرنے اوراین پی ایس لانے والی کانگریس ہی تھی۔ جب 2012 میں ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی تو پرانی پنشن کو بحال کیوں نہیں کیا؟ کانگریس نے ہماچل کا خصوصی درجہ واپس لے لیا، جسے مودی حکومت نے بحال کیا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ہماچل کو آئی آئی ٹی اور ایمس جیسے بڑے ادارے دیے۔ریاست کی بی جے پی حکومت نے ترقی، گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے بہت سے کام کیے اور ان پر مہر ثبت کرے گی نیز بی جے پی کو پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں دے کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ جھوٹے وعدے کرتی رہی ہے۔ کانگریس نے 2003 اور 2012 میں ہر گھر سے ایک فرد کو روزگار دینے کی بات کی تھی لیکن اقتدار میں آتے ہی اسے بھول گئی۔ لوگ کانگریس کا اصل چہرہ جانتے ہیں۔وہیں آنجہانی وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی ایم پی بیوی پرتیبھا سنگھ اور ان کے بیٹے بکرمادتیہ سنگھ نے پوجا کرنے کے بعد اپنا ووٹ ڈالا اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر مکیش اگنی ہوتری نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔وہیں مسٹرمودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے نوجوانوں سمیت ریاست کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے ٹویٹ میں ریاست کے ووٹروں سے سنہری کل کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عوام سے خوشگوار مستقبل کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی نے ووٹروں سے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles