اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس بڑی جیت درج کرے گی: نسیم الدین صدیقی

میرٹھ:نومبر۔کانگریس پارٹی میں مغربی اتر پردیش کی کمان سنبھالنے کے بعد نسیم الدین صدیقی نے آج پہلی مرتبہ میرٹھ کا دورہ کیا اورآئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کارکنان سے مالقات کی۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جہاں سبھی سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں وہیں کانگریس پارٹی نے بھی اس کی تیاریوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پارٹی کارکنان کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مغربی اتر پردیش کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اگر صوبے میں ایمانداری کے ساتھ انتخابات ہوئے تو کانگریس پارٹی ایک بڑی جیت درج کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر ہوکر آج سینکڑوں کارکنوں نے مختلف جماعتوں کو چھوڑ کرکانگریس کی قیادت قبول کی۔ وہیں دوسری جانب انہوں نے سڑک پر نماز ادا کرنے سے متعلق کہا کہ مسلمانوں سے میں کہناچاہتا ہوں کہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے تنازعہ پیدا ہو۔ انہوں حکومت کو نشانا بناتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے میں انتخابات کے دوران ایمانداری سے الیکشن ہوتے ہیں تو کانگریس ایک بڑی جیت درج کر یگی۔

Related Articles