راہل گاندھی 20 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوں گے

بھوپال، نومبر۔سینئر لیڈر راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ 20 نومبر کی شام مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوں گے۔ یہ یاترا تقریباً دو ہفتے تک اس ریاست میں رہے گی۔ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ 20 نومبر کی شام مہاراشٹر سرحد سے برہان پور ضلع میں داخل ہونے کے بعد رات میں قیام کریں گے۔ اگلے دن 21 نومبر یعنی پیر کو ان کا آرام کا دن ہے۔ اس کے بعد یاترا 22 نومبر سے برہان پور ضلع سے نکلے گی اور 27 نومبر کے قریب اندور پہنچے گیمسٹر مشرا نے بتایا کہ اس کے بعد یہ یاترا مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ اضلاع سے گزرے گی اور 3 دسمبر کے قریب آگرمالوا ضلع کے سوسنیر سے ہوتی ہوئی راجستھان میں داخل ہوگی۔ ریاستی کانگریس تنظیم یاترا کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ مسٹر گاندھی کے دورہ میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے سینکڑوں لوگوں کی رہائش اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ مسٹر گاندھی کی سیکورٹی وغیرہ کے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔مدھیہ پردیش میں ٹھیک ایک سال بعد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ریاستی کانگریس تنظیم کی یہ کوشش ہے کہ یاترا ریاست کے مغربی حصے کے زیادہ سے زیادہ اسمبلی حلقوں سے گزرے۔

Related Articles