دراوڑ سیمی فائنل کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کر سکتے ہیں

میلبورن، نومبر۔ہندوستانی کوچ راہول دراوڑ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیمی فائنل کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی پر غور کریں گے۔ہندستان نے اتوار کو سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں زمبابوے کو 71 رن سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے اپنے گروپ میں سرفہرست رہنے کو یقینی بنایا اور 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔” انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق دراوڑ نے کہا کہ وہ پچ دیکھے بغیر سیمی فائنل میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب نہیں کریں گے۔آئی سی سی نے دراوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے تمام 15 کھلاڑیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جو بھی ٹیم میں آئے گا وہ ممکنہ طور پر ہمیں کمزور نہیں بنائے گا۔دراوڑ نے کہا، ’’ہم ایڈیلیڈ جائیں گے اور وہاں کی پچ کا معائنہ کریں گے۔ ہم نے وہاں کچھ میچ دیکھے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وکٹ سست ہے۔ ہمیں ایک مختلف پچ مل سکتی ہے. جس پچ پر ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلا، اس وکٹ پر اسپنرز کو زیادہ فائدہ نہیں ملا، پھر بھی ہم وہاں جائیں گے اور وکٹ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اس وکٹ کے ساتھ ہم ٹیم کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔اس میچ سے قبل اکشر پٹیل کی فارم دراوڑ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے اس ٹورنامنٹ کے چار میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بلے سے ان کا سب سے زیادہ سکور سات رن ہے۔ اکشر نے ایم سی جی میں پاکستان کے خلاف ایک ہی اوور میں 21 رن دیے، جبکہ وہ اتوار کو زمبابوے کے خلاف 3.2 اوورز میں 40 رن دے کر ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لیگ اسپنر یوجویندر چہل کو اکشر کی جگہ پلیئنگ الیون میں موقع مل سکتا ہے۔دراوڑ نے کہا کہ اکشر کی فارم ان کی ٹیم کے لیے تھوڑی تشویش کا باعث ہے، لیکن انھوں نے طویل عرصے سے ٹیم میں اچھا کردار ادا کیا ہےدراوڑ نے کہا، ’’کچھ میچوں میں (یہ تشویش کی بات ہے)، لیکن ان کے کئی میچ اچھے رہے ہیں۔ یہی اس ٹورنامنٹ اور اس فارمیٹ کی نوعیت ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انہوں نے بارش کی وجہ سے صرف ایک اچھا اوور پھینکا۔انہوں نے "یہ اس فارمیٹ میں ہوسکتا ہے۔ میں فکرمند نہیں ہوں. جی ہاں، وہ آج (زمبابوے کے خلاف) بہتر دن گزار سکتا تھا، لیکن وہ ایسا شخص ہے جس نے ماضی میں ہمارے لیے اچھی گیندبازی کی ہے۔تجربہ کار وکٹ کیپر دنیش کارتک بھی سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف دنیش کارتک کی جگہ رشبھ پنت کو موقع دیا گیا جو تین رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دراوڑ نے کہا کہ وہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر ہی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔

Related Articles