بھارت میں 8 سالہ بچے کے کاٹنےسے زہریلا کوبرا ہلاک ہو گیا

چھتیس گڑھ،نومبر۔ ریاست چھتیس گڑھ کے دو دراز گاؤں پندارپد کے رہائشی 8 سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ دیپک پر کوبرا سانپ نے حملہ کر دیا اور اسکے بازو پر لپٹ گیا جس پر بچے نے فوری طور پر سانپ کو اپنے بازو سے الگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنا بازو کوبرا سے چھڑوانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے سانپ کو کاٹ دیا جس سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا۔خبر کے مطابق 8 سالہ دیپک اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب کوبرا سانپ ڈسنے سے قبل بچے کے بازو کے گرد لپٹ گیا تھا، بچے نے سانپ کے ڈسنے سے خود کو بچانے کیلئے اپنا بازو جھٹکنا شروع کیا مگر سانپ کے گرفت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہا۔جب بچہ اپنا بازو چھڑانے میں ناکام رہا تو ہار ماننے کی بجائے اس نے سانپ کو کاٹ لیا جس سے کوبرا سانپ بچ نہ سکا اور بچے کے کاٹنے سے مارا گیا۔8 سالہ بچے دیپک کا کہنا تھا کہ یہ بہت تیزی سے ہوا کہ سانپ میرے بازو سے لپٹ گیا، میں ڈر گیا تھا میں نے اسے ہٹانے کی کوشش کی اور پھر اسے دو بار کاٹ دیا جس کے بعد سانپ مر گیا تھا۔خبر کے مطابق دیپک کے بازو پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات موجود تھے، والدین اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اموات بہت ہی عام ہیں، ایک اندازے کے مطابق 2019 میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں 85 فیصد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Related Articles