جی آئی ایم 22 میں بومئی میں 9.8 لاکھ کروڑ روپے کے تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے

بنگلورو، نومبر۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ اس سال گلوبل انویسٹرس میٹ (جی آئی ایم) میں 9.8 لاکھ کروڑ روپے کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے 2.83 لاکھ کروڑ روپے کی تجاویز پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کرناٹک حکومت کے زیر اہتمام فلیگ شپ گلوبل انویسٹرس میٹ، ‘انوسٹ کرناٹکا 2022’ کے اختتام پر کہا”اس بار تقریباً 29 فیصد تجاویز کو جی آئی ایم کے شروع ہونے سے پہلے ہی منظور کیا گیا تھا”۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے جمعہ کی شام کو دیر گئے کہا، ’’گزشتہ تین دنوں میں جن تمام معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، ان پر اگلے تین ماہ کے اندر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ اس کے بعد شفاف رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے۔ مسٹر بومئی نے کہا کہ پہلا جی آئی ایم 2000 میں منعقد ہوا تھا جس میں 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز تھی، جس میں سے 44 فیصد سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

Related Articles