مفرور نیرو مودی کی سپردگی پر برطانیہ کی عدالت میں ہوگی سماعت، 7ستمبر کو ہوگی پیشی

لندن:بھارت سے مفرور ہیرا کے تاجر نیرو مودی کے سپردگی کے مقدمے کی سماعت کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ برطانوی عدالت میں ہونے والی اس سماعت میں نیرو مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوگا۔ دراصل نیرو مودی پر پنجاب نیشنل بینک سے تقریباً14,000 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام عائدہے۔ 49 سالہ ہیراتاجر کے خلاف بھارت میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ مارچ میں گرفتاری کے بعد سے وہ لندن کی جیل میں ہے۔برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کے ذریعے حکومت ہند نے نیرو مودی کیخود سپردگی کو لےکرلندن واقع ویسٹ منسٹر عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔

Related Articles