کورونا کیسوں میں اضافے پر شنگھائی ڈزنی لینڈ بند

بیجنگ ،نومبر۔چین میں کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین میں کئی مقامات پر ہالووین کی مناسبت سے تقریبات رکھی گئی تھیں ، تاہم اچانک شنگھائی ڈزنی پارک کو نہ صرف بند کردیا گیا بلکہ اندر موجود شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صرف منفی ٹیسٹ والوں کو باہر جانے کی اجازت ہوگی۔جن سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آئے گا انھیں اس وقت پارک میں قیام کرنا پڑے گا جب تک ان کا ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں افراد مرکزی دروازے کی جانب دوڑ رہے ہیں تاکہ قید ہونے سے بچ سکیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی ایسا ہوا تھا کہ جب کورونا کیسوں میں اضافے پر پارک کو 2دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور 30 ہزار سیاح اندر پھنس گئے تھے۔حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کی بندش غیر معینہ مدت تک کے لیے ہے۔

 

Related Articles