آر بی لپزنگ نے شختر ڈونیسک کو 4–0 سے شکست دی

وارسا، نومبر۔آر بی لپزنگ نے بدھ کو یہاں شختر ڈونیسک کو 4-0 سے شکست دے کر یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں داخلہ لیا۔ مارکو روز کی ٹیم گروپ ایف میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جو ریال میڈرڈ سے بالکل پیچھے ہے جبکہ یوکرین کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی جس کے بعد وہ یوئیفا یوروپا لیگ میں شامل ہو جائے گی۔ لیپزگ اس طرح جیت کے بعد تیسری بار چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ لیپزگ کے مڈفیلڈر ایمل فورسبرگ نے کہا: ہم نے اس کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ہم نے اس سیزن میں مقابلے کا آغاز اچھا نہیں کیا، لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس طرح کھیل کو آگے بڑھایا وہ بہت حوصلہ افزا ہے۔

Related Articles