اے بی ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

سڈنی،نومبر۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان کرکٹ ٹیم کیکپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے، جب میں نے پہلی بار بابرکو دیکھا تھا تو تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھیل سکتا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کی کامیابیوں میں شاندار اضافہ ہے، باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا سامنے آنا حوصلہ افزا بات ہے۔سابق جنوبی افریقی بیٹرکا کہنا تھا کہ ٹیموں پر ہمیشہ ایسا مشکل وقت آتا ہے جب اس کے اہم بلے باز فارم میں نہیں ہوتے۔اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن ہمیشہ سے مشکلات کا شکار رہی ہے اور اسے ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا ہے تاہم اب محسوس ہوتا ہیکہ بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی ہے۔خیال رہیکہ حالیہ کچھ میچز میں خراب پرفارمنس پر بابر اعظم کو تنقید کا سامنا ہے اس دوران بعض سابقہ کھلاڑیوں نے بابر کی حمایت اور حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا آئندہ میچ 3 نومبر کو سڈنی میں جنوبی افریقا سے کھیلنا ہے۔

Related Articles