ایچ ایم ٹی علاقے کی ترقی ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی: دھامی

ہلدوانی/نینی تال، نومبر۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو رانی باغ میں ہندوستان مشین ٹولز (ایچ ایم ٹی) فیکٹری کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی ترقی ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کے بعد کی جائے گی۔واضح رہے کہ 1982 میں شروع ہونے والی ایچ ایم ٹی فیکٹری کی 45.33 ایکڑ زمین حال ہی میں مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے حوالے کی ہے۔ سال 2016 میں فیکٹری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی۔معائنہ کے دوران مسٹر دھامی نے کہا کہ اس کی ترقی ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی۔ تاکہ علاقہ کے مکین اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کمشنر دیپک راوت اور ضلع مجسٹریٹ دھیرج سنگھ گربیال اور دیگر عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد یہاں ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران وزیراعلیٰ کو فیکٹری ورکرز نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ مسٹر دھامی نے ملازمین کے مطالبات کے حل کا یقین دلایا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ سیدھے سشیلا تیواری اسپتال پہنچے اور اسپتال کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ او پی ڈی میں آئے مریضوں اور باہر کے مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مسٹر دھامی نے کہا کہ یہ کماون کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ یہاں پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش سے بھی مریض اپنے علاج کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے پرنسپل ڈاکٹر ارون جوشی کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بہتر سہولیات کے لیے ضروری سامان کی تجویز بنا کر حکومت کو ارسال کریں تاکہ کاموں کے لیے جلد فنڈز مختص کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بلاک اور نیا پنچایت سطح پر چوپال کا اہتمام کریں اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں۔

Related Articles