پہلی گیند سے یقین تھا فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے، سکندر رضا

پرتھ،اکتوبر۔ پاکستانی نڑاد سکندر رضا اپنی بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں وہ9رنز بناسکے لیکن انہوں نے تین وکٹ حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی گیند سے یقین تھا کہ اگر فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے، آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے، اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا۔ گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔ رکی پونٹنگ کی تعریف نے حوصلہ افزائی کی۔ ہم پر ذمہ داری ہے کہ زمبابوے میں کرکٹرز کو متاثر کریں۔

Related Articles