مرمو نے کے آر نارائنن کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، اکتوبر۔ صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو سابق صدر کے آر نارائنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیا، "صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (27 اکتوبر 2022) راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے سابق صدر مسٹرکے آر نارائنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ریلیز کے مطابق راشٹرپتی بھون کے عہدیداروں نے بھی سابق صدر کی تصویر پرپھولوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔سابق صدر کے آر نارائنن کی پیدائش 27 اکتوبر 1920 کواُزاوور میں ہوئی تھی۔ وہ 1997 سے 2002 تک ملک کے 10ویں صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ ملک کے نویں صدرتھے۔ پارلیمانی سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے چین اور امریکہ جیسے اہم ممالک کے سفیر کاکرداربھی اداکیا۔

Related Articles