بہار میں گیا کے نزدیک گرپا اسٹیشن پر مال گاڑی کے 53 ڈبے پٹری سے اترے، ٹریفک میں خلل

پٹنہ، اکتوبر۔ مشرقی وسطی ریلوے کے کوڈرما-مان پور سیکشن کے درمیان گرپا اسٹیشن پر بدھ کی صبح کوئلے سے لدی مال گاڑی کے 53 ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس سے اپ اور ڈاؤن لائنوں پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر وریندر کمار نے بدھ کو بتایا کہ دھنباد ریلوے ڈویژن کے کوڈرما اور مان پور ریلوے سیکشن کے درمیان گرپا اسٹیشن پر آج صبح 06:24 بجے کوئلے سے لدی مال گاڑی کے 53 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کے نتیجہ میں اپ اینڈ ڈاون ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ بارواڈیہ، گیا، نیسچبو گومو اور دھنباد سے حادثے سے متعلق امدادی گاڑیاں اور عہدیداروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Related Articles