ورلڈ کپ: عرب امارات نے نمیبیا کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

جی لونگ،اکتوبر۔ عرب امارات نے سات رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کی۔ یہ ورلڈ کپ میں اس کی پہلی فتح ہے۔ ناکام ٹیم سپر12مرحلے کیلئے کوالی نہ کرسکی۔ سری لنکا اور نیدر لینڈ نے ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ ہفتے سے ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔ سری لنکا نے نیدر لینڈ کو16رنز سے ہرادیا۔ جمعرات کو جی لونگ میں امارات نے 3وکٹ پر 148رنز اسکور کیے۔ محمد وسیم 50 اور کپتان رضوان 43رنز بناکر نمایاں رہے۔ ناکام ٹیم 8وکٹ پر141رنز تک محدود رہی، ڈیوڈ ویزے کی شاندار نصف سنچری بھی ٹیم کو نہ جتواسکی۔ اس سے قبل میچ میں سری لنکا نے 6وکٹ پر 162رنز اسکور کیے۔ کوشل مینڈس نے5چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 79رنز کی اننگز کھیلی۔ نیدرلینڈز کے میکس او ڈاؤڈ نے 5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 65رنز کی اننگز کھیلی۔ وینندو ہسرنگا نے 3، مہیش تھیکشنا 2 وکٹ لیے۔

Related Articles