شاہین اب اتنے متاثر کن نہیں جتنے انجری سے پہلے تھے: بھارتی کوچ

برسبین،اکتوبر۔بھارتی کوچ سنجے بانگر نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق گفتگو کی ہے۔دو روز قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ کھیلا جس میں انگلینڈ نے باآسانی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے اور وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔اب شاہین کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کوچ سنجے بانگر نے کہا کہ شاہین اب اتنے متاثر کن نہیں رہے جتنے انجری سے پہلے تھے۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ شاہین کی واپسی اتنی اچھی نہیں ہوئی جتنی کہ شامی کی تھی، انگلینڈ کے خلاف شاہین نے ایک بھی گیند’ single incoming delivery ‘ کی نہیں کروائی، ان کی ہر گیند بلے باز سے دور ہورہی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کریز پر اپنی پوزیشن کے حوالے سے پر اعتماد نہیں ہیں۔بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین کی یہ صورتحال بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے اچھا سائن نہیں ہے، شاہین نے اپنی گیند پھینکنے کی تکنیک بھی تبدیلی کی ہے اور اگر شاہین نے اس موقع پر یہ تبدیلی کی ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا سائن نہیں ہے کیوں کہ سیدھے ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے گیند سوئنگ نہیں ہورہی۔

Related Articles