ہنیہ کی بارتین کان میں دھماکے کے متاثرین پر ترک صدر ایردوآن سے تعزیت

دوحا،اکتوبر۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کو ملک کے شمال میں بارتین کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکیاور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہنیہ کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس المناک واقعے پر جمہوریہ ترکی کے صدر اور تمام ترک عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کان حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت ’حماس‘ اور فلسطینی عوام صدرجمہوریہ ترکیہ اور ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جمہوریہ ترکیہ اور اس کے عوام کو ہر قسم کے شر اور نقصان سے نجات دلائے اور متاثرین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Related Articles