ہرتیک روشن نے کڑوا چوتھ پر اپنے انسٹاگرام پر کس کی تصویر شیئر کی؟

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کے سْپر ہیرو ہرتیک روشن نے کڑوا چوتھ کے موقع پر پہلی بار لندن سے اپنی اور اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی تصویر سوشل میڈیا پر، اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کردی۔ہرتیک نے رواں سال کے آغاز میں موسم گرما کے دوران لندن میں گزاری ہوئی اپنی چھٹیوں کی تصویر فوٹو ا ینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا سفید اور ہرتیک نے سرخ اور سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ مذکورہ تصویر کے کیپشن میں ہرتیک نے لکھا کہ ’گرل آن بینچ، سمر 2022، لندن، دی وین گوگھ، بے مثال تجربہ‘۔ہرتیک نے یہ تصویر ہندو مذہبی تہوار کڑوا چوتھ کے موقع پر شیئر کی تھی۔اس پر صبا آزاد نے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وین گوگھ سست گرمیوں میں، بہترین دن ایک اچھے ساتھی کے ساتھ‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہرتیک روشن کی فلم ’وکرم ویدھا‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں سیف علی خان اور رادھیکا پٹے بھی جلوہ گر تھے۔

Related Articles