وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راجو شریواستو کے اہل خانہ سے کی ملاقات ، ان کی اہلیہ نے کی یہ درخواست

لکھنو:اکتوبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو لکھنؤ میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مشہور مزاحیہ اداکار راجو سریواستو کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے راجو شریواستو کی یادیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کیں۔ ان کی اہلیہ شیکھا سریواستو نے وزیر اعلیٰ یوگی سے راجو سریواستو کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے رہنمائی کی درخواست کی۔چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے بیٹے اور بیٹی سے بات کی اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔کامیڈین راجو سریواستو کا 21 ستمبر کو انتقال ہوگیاتھا۔ 10 اگست کو ورزش کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا۔ 25 اگست کے قریب ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی تھی۔ تاہم 21 ستمبر کو ان کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے کامیڈی کی دنیا میں بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ راجو سریواستو پہلے فنکار تھے جنہوں نے اودھ کی ثقافت، کرداروں اور روایات کو ممبئی جیسے مہانگرمیں پہنچایا۔

Related Articles