وارانسی:بی جے پی لیڈر کا پیٹ پیٹ کا قتل،5ملزم گرفتار

وارانسی:اکتوبر۔اترپردیش کے ضلع وارانسی میں شراب کی دوکان کے نزدیک ہنگامہ کرنے سے کچھ شرپسند عناصر کو منع کرنے پر بی جے پی کے ایک بزرگ لیڈر کو اتنا پیٹا گیا کہ اس کی موت ہوگئی اور بچانے کے لئے پہنچا ان کا بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ شہر کے سگرا پولیس تھانہ علاقے میں گذشتہ دیر رات پیش آئے اس واردات کے بعد پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے پولیس چوکی انچارج اور دو داروغہ سمیت 10پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق بی جے پی لیڈر پشوپتی ناتھ سنگھ(71)سگرا تھانہ علاقے میں جے پی نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کے گھر کے نزدیک واقع شراب اور بئیر کی دوکان پر گذشتہ رات نشے میں مست ہوکر ہنگامہ مچا رہے کچھ نوجوانوں کو روکنے پر ان لوگوں نے سنگھ کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ بچانے کے لئے پہنچے ان کے بیٹے راجن(45) کی بھی ان لوگوں نے پٹائی کردی۔ جس سے بری طرح زخمی ہونے پر سنگھ کی موت ہوگئی اور راجن شدید طور سے زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تنازع ہونے پر شرپسند افراد پہلے تو وہاں سے چلے گئے اور کچھ دیر بعد 30س40افراد کے ساتھ واپس لوٹ کر سنگھ کو گھر سے باہر بلاکر ان پر حملہ کردیا۔ لاٹھی۔ ڈنڈوں سے لیس حملہ آوروں نے بچانے کے لئے آئے ان کے بیٹے کی پٹائی کی۔ سنگھ کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ راجن کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے کہا کہ ریاستی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری تیز کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے نے سگرا پولیس تھانے میں 17افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔گنیش نے بتایا کہ وارادت میں شامل 5ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دیگر مطلوب ملزمین کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ متعلقہ تھانے کے دو داروغہ اور چوکی انچارج سمیت 10پولیس اہلکار کو علاقے میں شرپسند عناصر کے خلاف لچر رویہ اپنانے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

Related Articles