دیپیکا، عالیہ اور کترینہ کے ساتھ کام کرنے کے بعد لگتا ہے اب ریٹائر ہوجانا چاہیے

ممبئی،اکتوبر۔بالی وڈ کے اْبھرتے ہوئے اداکار سدھانت چتورویدی نے کیرئیر کی شروعات میں ہی انڈسٹری کی اے لسٹرز اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدھانت چتورویدی نے کہا میں نے اپنی ڈیبیو فلم گلی بوائے میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کیا، گہرائیاں میں دیپیکا اور اب فون بھوت کترینہ کے ساتھ ریلیز ہورہی ہے۔اداکار نے کہا اب جب مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ کیرئیر کے آغاز پر ہی کام کرکے کیسا لگتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ مجھے لگتا ہے اب ریٹائر ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ تینوں ماڈرن دور کی بہترین اداکارائیں ہیں ، میرے لیے شرف کی بات ہے کہ مجھے ان تینوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ ایک انٹرویو میں سدھانت چتورویدی نے اپنی نئی فلم ’فون بھوت‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ’کترینہ کیف بظاہر بہت معصوم نظر آتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ بہت بڑی پرینکسٹر یعنی بے جا شرارتوں اور ہنسی مذاق کی شوقین ہیں۔

Related Articles