بستی:سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 84سینٹی میٹر اوپر

بستی:اکتوبر۔ اترپردیش کے ضلع بسی میں بدھ کو سریو ندی خطرے کے نشان سے 84سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ اور اس میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کی نگرانی کے لئے 12سیلاب چوکیاں بنائی گئی ہیں۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق سریو خطرے کے نشان سے 84سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ندی کا پانی 02درجن سے زیادہ گاؤں میں پہنچ گیا ہے۔سنٹرل جل آیوگ کے مطابق ندی کے آبی سطح میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ اس درمیان سیلاب سے گھر شویکا بابو گاؤں کی حالت حساس بنی ہوئی ہے۔ یہاں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم لگائی گئی ہے۔ سیلاب کے پانی سے کرمیانا، سویکابابو، ٹیڑھوا، ستہا، بھرواریا، دیوارا گنگبرار کا کیوٹہیا پوروا، پورے موتی رام اور بساون پو رگاؤں چاروں طر ف سے پانی سے گھر چکے ہیں۔ پورے موتی رام و بساون پور میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ضلع میں تقریبا 230ہیکٹر دھان کی فصل غرقاب ہوگئی ہے پانی اور فصل کو دیکھ رہے کسان فصلوں کو جانوروں سے بچانے کے لئے بانس۔بلی گاڑ کر مچھرداری اور رسی سے گھیرے ہوئے ہیں۔فصلوں کو بچانا اب کافی مشکل ہوگیا۔

 

Related Articles