دیپکا پڈوکون اپنی والدہ کی شکرگزار کیوں؟

ممبئی،اکتوبر۔معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان میں پائی جانے والی بعض علامات کو اگر ان کی والدہ شناخت نہ کر پاتیں تو وہ یہ اندازہ نہیں لگا سکتیں کہ آج وہ کس حال یا کیفیت میں ہوتیں۔انہوں نے یہ باتیں ایک معروف میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران اس وقت کہیں جب وہ عالمی یوم ذہنی صحت (10 اکتوبر) کے حوالے سے ہونے والے ایک ذہنی صحت کے پروگرام پر جنوبی ریاست تامل ناڈو کے دیہی علاقے تھرووالور میں اپنے ذہنی صحت پروگرام کے فاؤنڈیشن Live Love Laugh کے توسیعی پروگرام پر وہاں پہنچی تھیں۔انہوں نے اس موقع پر ذہنی صحت کی اہمیت پر گفتگو کے دوران اپنی زندگی میں پیش آنے والے ذاتی تجربے کا احاطہ کیا۔ یاد رہے کہ دیپکا مینٹل ہیلتھ کے بارے میں آگہی کی بڑی مقلد ہیں اور وہ ماضی میں ڈپریشن سے نبرد آزما رہ چکی ہیں۔ دیپکا نے ذہنی مریضوں کا خیال رکھنے والوں کی اہمیت بھی اْجاگر کی اور کہا کہ ذہنی مریضوں کے لیے خاندان کی جانب سے محبت اور مدد بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مجھے ذاتی تجربہ ہے کیونکہ مریض کی ذہنی کیفیت اور جذبات سے خیال رکھنے والے آگاہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے اس مشن میں میری والدہ اور بہن میرے ساتھ یہاں بھی موجود ہیں۔

Related Articles