مودی نے 8000 کروڑ کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا

بھڑوچ، اکتوبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے بھڑوچ میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔دوا سازی کے شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے مسٹر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن پیر کو جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ سال 2021-22 میں ان ادویات کا حصہ دواؤں کی کل درآمد کا 60 فیصد سے زیادہ تھا۔ یہ منصوبہ درآمدی متبادل کو یقینی بنانے اور ہندوستان کو بڑی مقدار میں ڈرگس میں خود انحصار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے دہیج میں ‘ڈیپ سی پائپ لائن پروجیکٹ’ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس سے صنعتوں سے ٹریٹڈ فضلے کے پانی کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں انکلیشور ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ اور انکلیشور اور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈوں کی ترقی شامل ہے جس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے آج مختلف صنعتی پارکس کی ترقی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان میں والیا (بھڑوچ)، امیر گڑھ (بناسکانتھا)، چکالیہ (داہود) اور وانر (چھوٹا ادے پور) میں قائم کیے جانے والے چار قبائلی صنعتی پارکس، موڈیٹھا (بناسکانٹھا) میں ایگرو فوڈ پارک؛ اس میں کاکواڑی دانتی (ولساد) میں سی فوڈ پارک اور کھنڈیوو (مہی ساگر) میں ایم ایس ایم ای پارک کی تعمیر شامل ہے۔اس تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کئی منصوبے قوم کے نام وقف کیے، جس سے کیمیکل سیکٹر کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے دہیج میں 130 میگاواٹ کو-جنریشن پاور پلانٹ کے ساتھ مربوط 800 ٹی پی ڈی کاسٹک سوڈا پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی دہیج میں موجودہ کاسٹک سوڈا پلانٹ کی توسیع کا بھی افتتاح کیا گیا جس کی صلاحیت 785 ایم ٹی فی دن سے بڑھا کر 1310 ایم ٹی فی دن کر دی گئی ہے۔ انہوں نے دہیج میں سالانہ ایک لاکھ ایم ٹی سے زیادہ کلوومیتھین تیار کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعظم کی طرف سے قوم کے نام وقف کردہ دیگر منصوبوں میں دہیج میں ہائیڈرازین ہائیڈریٹ پلانٹ بھی شامل ہے جس سے مصنوعات کی درآمد کے متبادل میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آئی او سی ایل دہیج-کوئیلی پائپ لائن پروجیکٹ، بھڑوچ زیر زمین پانی نکاسی اور ایس ٹی پی کے کام اور املا آسا پنیتھا سڑک کو چوڑا اور مضبوط بنانا شامل ہیں۔

Related Articles