یوکرینی رہائشی عمارات پر روسی میزائل حملہ، 12 ہلاکتوں کی تصدیق

کیف،اکتوبر۔روسی میزائل حملے سے کم از کم بارہ یوکرینی شہری ہلاک اور قریبا 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ کے مطابق میزائل حملیکا نشانہ بننے والی عمارتوں کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے۔شہری انتظامیہ کے اہلکاروں کے مطابق آٹھ افراد کو ملبے سے زیدہ ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ تاہم ابھی خدشہ ہے کہ زخمیوں یا مرنے والوں کی تعداد مختلف ہو سکتی ہے۔زیپوری حازیہ ریجن کے اولیکسینڈر ستارخ کے بقول رات کے وقت روس نے میزائلوں سے ایک نو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔ جودیکھتے ہی دیکھتے جزوی نقصان کا شکار ہو گئی۔ لیکن اس عمارت سے زیادہ نقصان آس پاس موجود پانچ دوسری رہائشی عمارات کو ہو ا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ان کے بقول مزید کئی لوگ ابھی ملبے کے نیچے ہو سکتے ہیں۔ ستارخ نے یہ بات اپنے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ابھی ریسکو آپریشن جاری ہے۔ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جس نے بھی اس بے رحمانہ حملے کا حکم دیا ہے اس کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ شہری انتطامیہ کے اہلکاروں نے کہا 17 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ البتہ غیر جانبدار ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق باقی ہے۔ یاد رہے یہ علاقہ روس کے زیر انتظام جوہری پلانٹ سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس پلانٹ کو یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ کہا جاتا ہے۔روس اور یوکرین دونوں نے اس واقعے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی ہے۔ کہ جوہری پلانٹ سے زیادہ فاصلے پر نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ بہت خطرناکی کا باعث بن سکتا تھا۔

Related Articles