کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی سریش چندیل بی جے پی میں شامل

بلاس پور، اکتوبر۔ سابق ایم پی سریش چندیل نے منگل کے روز کانگریس سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، ریاستی صدر سریش کشیپ، جنرل سکریٹری ترلوک جموال اور تنظیم سکریٹری پون رانا کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہوگئے۔مسٹر چندیل نے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں واپس آکر بے حد خوش ہیں۔مسٹر نڈا نے کہا کہ ان کے پرانے حلیف بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ انہیں پھر سے بی جے پی میں شامل ہونے اور اپنی قوم پرست پارٹی کو مضبوط کرنے کی درخواست کی تھی۔بی جے پی صدر نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہم نے مل کر بی جے پی کے لیے کام کیا ہے، ہمارا پرانا رشتہ ہے۔ میں نے چیف منسٹر جئے رام ٹھاکر سے اس بارے میں بات کی اور وہ اس پر راضی ہوگئے۔ انہوں نے سریش چندیل کو گھر واپسی پر مبارکباد دی۔ ہماچل پردیش بی جے پی کے صدر سریش کشیپ نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ سریش چندیل نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پہلے بی جے پی کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے ساتھ ان کی طویل رفاقت ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کی بی جے پی میں شمولیت ایک مسلسل عمل بن گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کو پہلے سے زیادہ اکثریت ملنے والی ہے۔

Related Articles