ایسرا بیلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

انقرہ ،اکتوبر۔مشہور ترکش سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلگیچ کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ایسرا بیلگیچ نیسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو انتہائی بولڈ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا تھا۔ اداکارہ کی یہ تصاویر کسی میگزین کے لیے لی گئی تھیں۔وائر ل ہونے والی تصاویرپر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ ایسرا بیلگیچ نے ارطغرل غازی، رامو اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔

Related Articles