راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا 18 واں دن تھریشور کے تھرور سے شروع

تھریشور (کیرالہ) ستمبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے 18ویں دن کا آغاز اتوار کو تھریشور کے تھرور سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔آج کی بھارت جوڑو یاترا صبح 10 بجے سینٹ فرانسس زیویئرز فارن چرچ میں رکے گی اور شام 5 بجے وڈکنچیری جنکشن سے دوبارہ شروع ہوکر شام 7 بجے ویٹیکٹیری پہنچے گی۔مسٹر گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ یاترا کا مقصد ریاست میں جاری نفرت کی مخالفت کرنا، فرقہ وارانہ ایجنڈے سے لڑنا، معاشی غلطیوں پر سوال اٹھانا اور کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بلند کرنا ہے۔کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ’’تقسیم اور نفرت سے بھرا ہندوستان ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ کیرالہ کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ وہ نفرت پر نہیں محبت میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ تقسیم پر نہیں، اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ مرکز کی حکومت نفرت، تکبر اور تقسیم کی تشہیر کرتی ہے۔یکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہونے سے پہلے کیرالہ میں 19 دن میں یاترا 450 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور سات اضلاع کا احاطہ کرے گی۔بھارت جوڑو یاترا پانچ ماہ کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ کا پیدل سفر ہے۔

Related Articles