ممبرپارلیمنٹ ریتابہوگنا جوشی کورونا سے متاثر ، ایس جی پی جی آئی میں داخل
لکھنؤ:بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی کووڈ۔19 کی زد میں آگئی ہیں۔
باوثوق ذرائع نے یہاں بتایا کہ کورونا کے معمولی علامات دکھائی جانے پر انہوں نے اپنا کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ میں ان کے اندر کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ محترمہ جوشی کو جمعرات کو لکھنؤ کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر توقع سے کم مستعد رہنے کے باوجود یوگی حکومت کے سابق کابینی وزیر محترمہ جوشی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہ کرتی رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ان۔لاک نظام نافذ ہونے کے بعد اترپردیش میں کووڈ۔19 کا اثر تیزی سے بڑھا ہے۔ اور یوگی حکومت کے 13وزراء کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔